اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لوڈ شیڈنگ پر انوکھا احتجاج، بینڈ باجے والے اپنے ساز و سامان سمیت سڑکوں پر نکل آئے

وہاڑ ی(محمد علی سے ) "بتیاں بجھا ئے رکھ دی دیوا بلے ساری رات” بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈھول اور بینڈ والے بھی با ہر نکل آئے دھنیں بجا کر انو کھا احتجاج ریکارڈ کروایا ، بد ترین لوڈشیڈنگ پر حکومت کو دھنیں بجا کر خراج تحسین یو ں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر طبقہ متاثر ہے اور سراپا احتجاج ہے ڈھول اور بینڈ با جے والوں نے اس پر انوکھا احتجاج کا طریقہ اپنا یا اپنی دوکانوں کے با ہر کھڑے ہو کر "بتیاں بجھائی رکھ دی دیوا بلے ساری رات وے” کی اور دیگر گا نوں کی دھنیں بجا کر احتجاج کیا اس موقعہ پر بینڈ ماسٹر محمداسلم نے کہا کہ جھوٹ اورمنافقت میاں نوا ز شریف کی سیاست کا ہمیشہ حصہ رہی ہے 2013کا الیکشن انہوں نے صرف اور صرف اس نعرے پر جیتا تھا کہ وہ لوڈشیڈنگ کا چھ ماہ میں خاتمہ کردیں گے لیکن تین سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے دن بدن اس کے دورانیہ میں اضافہ ہو رہا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام تقریبات نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فا قو ں کی نو بت آچکی ہے ۔انہوں نے مسلم لیگی حکمرانوں نے اگر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پا یا تو آنے والے الیکشن میں ان کا اسی طرح صفایا جا ئے گا جس طرح 2013کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ہوا۔