اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی: بارش کاسلسلہ جاری ، کرنٹ لگنے سے سات افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، گذشتہ روز ہونے والی برسات شہریوں کے لئے زحمت بن گئی ، شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام اور بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو ذہنی اذیت سے دو چار ہونا پڑا ، بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ گذشتہ روز ہونیوالی بارش نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، شہر کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام نظر آیا ، بے شمار گاڑیاں بند ہوئیں ۔ شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ۔ بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن بھی بند ہو گئی ، 400 فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ۔ کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سو فیڈ بحال کر دیئے ہیں ۔ تاہم اب بھی بعض علاقوں میں بجلی غائب ہے اور شہری پریشانی سے دو چار ہیں ۔ بجلی کے تعطل کے باعث دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی، جس کے بعد شہر میں پانی کی سپلائی بھی بند ہو گئی ۔ شہر قائد میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آئے جس میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، حیدرآباد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔