اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈیفنس کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس موڑ کے نزدیک فیز ون میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق آگ بھجانے کے لیے 10 فائر ٹینڈز اور اسنارکل کو استعمال کیا جارہا ہے۔ ۔آگ اس قدر شدید ہے کہ آگ کے شعلے کئی کلومیٹردورسے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا۔ آگ لگنے کےبعد علاقے میں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی جبکہ علاقے کو ٹریفک کے لیے بند بھی کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔مزید فائرٹینڈزکو بھی طلب کرلیا گیاہے۔ دکان داروں کی جانب سے اپنا سامان بھی شاپنگ سینٹر سے منتقل کیا جارہا ہے۔