اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما لیکس؛ وزیراعظم پیر کو قومی اسمبلی میں آنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے پر پیر کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے پر پیر کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم کے پیر کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمعہ کے روز وزیراعظم سے ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز وقت کی کمی کے باعث پیر کا دن مقرر کرنے کی رائے دی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے اظہار خیال کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی اظہار خیال کریں گے۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے لیے 7 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کررکھا ہے جب کہ اپوزیشن نے اس سوالنامے پر جواب کے لیے وزیراعظم کے جمعہ کو ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا تھا۔