اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گردوں کے لئے یورپ کا کردار،ترک صدرکے خطاب نے دنیا میں ہلچل مچادی

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک صدرکے خطاب نے دنیا میں ہلچل مچادی،ترک صدر رجب طیب اردوغان نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپ دہشت گرد گروہوں کے سیاسی بازوؤں کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے ترکی پر کی جانے والی یورپی تنقید کو بھی مسترد کر دیا۔اپنے ایک خطاب میں طیب اردوغان نے کہا کہ یورپ دنیا بھر کے دہشت گرد گروہوں کے سیاسی بازوؤں کا مسکن بن چکا ہے۔ ترکی میں انسداد دہشت گردی قوانین پر یورپی تنقید پر سخت برہم ہوتے ہوئے انہوں نے اسے سیاہ مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ترکی کو مشورے دینے کی بجائے خود اپنے ہاں انسدادِ دہشت گردی قوانین تبدیل کرے۔اپنے خطاب میں طیب اردوغان نے واضح الفاظ میں کہا کہ یورپی یونین ہرحال میں شینگن ممالک کے لیے ترک باشندوں پر پیشگی ویزے کے حصول کی شرط رواں برس اکتوبر تک ختم کر دے ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ رواں برس اکتوبر تک ترک باشندوں پر شینگن علاقے میں سفر کے لیے ویزے کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے اور اکتوبر تک یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین کی جانب سے انقرہ حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ ترکی میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کو یورپی یونین کے معیارات کے مطابق بنائے۔ یورپی یونین کے مطابق ترکی کو ابھی اس سلسلے میں متعدد قانونی تبدیلیاں کرنا ہیں۔یہ بات اہم ہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان رواں برس مارچ میں طے پانے والی ایک ڈیل کے تحت ترکی سے کہا گیا تھا کہ وہ بحیرہء4 ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچنے والے مہاجرین کے بہاؤ کو روکے، جب کے اس کے بدلے اسے کئی بلین یورو امداد کے علاوہ اس کے شہریوں کے لیے شینگن ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کی اجازت دی جائے گی۔تاہم قریب 79 ملین آبادی کے ملک ترکی کے شہریوں کی ویزا فری انٹری سے متعلق متعدد یورپی ممالک کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔