اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمارے قائدین احتساب کیلئے تیارہیں ۔ ترجمان تحریک انصاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہمارے قائدین پاناما لیکس سے متعلق الزامات پر احتساب کیلئے تیار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2003میں فلیٹ بیچا اور 7لاکھ پاؤنڈ وطن لے کر آئے ۔پرویز رشید نے نیوزکانفرنس کرکے قوم کا وقت ضائع کیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید نے نیوزکانفرنس کرکے قوم کا وقت ضائع کیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالا۔انہوںنے کہا ڈیڑھ ماہ گزر گیا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا،وزیراعظم قوم کو ان سوالوں کے جواب دیں جن کی وہ منتظر ہے اور بتائیں پیسہ کب اور کیسے باہر بھیجا گیا۔انہوں نے کہا پرویز رشید نے چھ کمپنیوں کے الزامات لگائے ہیں،ہمارے قائدین احتساب کیلئے تیار ہیں ۔چیلنج کرتا ہوں وزیراعظم 48گھنٹوں میں تحقیقات کرائیں۔اگر ہم قونین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں تو آپ ہمارے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں ،اگر کارروائی نہیںکی جاتی تویہ منصب سے غداری ہو گی۔مجھے افسوس ہے کہ ان میں اخلاقی جرات دور ور تک نظر نہیں آتی ۔نعیم الحق نے کہا کہ حکومتی وزرا کی تنخواہیں ٹیکس سے ادا کی جاتی ہیںلیکن وہ وزیراعظم کے ذاتی دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔پہلے وہ اپنے عہدے چھوڑیں پھر دفاع کریں انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں مشاورت سے ٹی او آر بنائے جائیں۔چیف جسٹس نے بھی اپوزیشن کے موقف کی تائید کی۔پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امید نہیں ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دیں گے۔عمران خان پیر کو اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور پیر کو ہی اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ عمل دیں گے۔ ایک او ر سوال پر نعیم الحق نے کہا عمران خان ٹی 20ورلڈ کپ پر بھارت گئے تو انہیں اتنی رقم ملی جو ابھی تک چل رہی ہے ان کاباقاعدہ ذریعہ آمدن کوئی نہیں ہے۔