اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملکی دولت لوٹنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں:صدر ممنون حسین ایک بار پھر بول اٹھے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق کئی چیزیں سامنے آئی ہیں جب کہ ملکی دولت لوٹنے والا ہر شخص پکڑ میں آئے گا۔گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ماضی میں بہت غلطیاں کیں جس کے باعث ہم اپنا بہت وقت برباد کر چکے، ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہی تعلیمی ادارے تباہ ہوئے جب کہ ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ نہیں دینے اور فنی تربیت نہ ہونے کے باعث نوجوان منفی سوچ، دہشت گردی کی طرف مائل ہوئے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے لیکن کوئی بھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا، گزشتہ 10 سالوں میں کوئی ڈیم نہیں بنا لیکن اب ہر شخص کا احتساب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق کئی چیزیں سامنے آئی ہیں، بدعنوانی اور ملکی دولت لوٹنے والا ہر شخص پکڑا جائے گا۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز بھی حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں کچھ نام سامنے آئے ہیں اور کچھ آنے باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کے چہروں پر نحوست چھا جاتی ہے۔