اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم ترکی سے وطن واپس پہنچ گئے:آج شام کو ایوان میں پانامہ لیکس پر اظہار خیال کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نجی دورہ ترکی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، کل شام کو قومی اسمبلی میں پانامالیکس کے معاملے پر اظہار خیال کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم تقریباً چار ماہ بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ پاناما لیکس کے ہنگامے اور بچوں کا نام آنے پر اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔ اپوزیشن نے بھی اس حوالے سے سات سوالات پر مشتمل سوالنامہ ایوان میں جمع کرا رکھا ہے اور مسلسل مطالبہ بھی کر رہی ہے کہ وزیر اعظم ان سوالات کا جواب دیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف ترک صدر طیب اردگان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کیلئے نجی دورے پر ترکی گئے تھے جبکہ اس سے قبل انہوں نے دورہ تاجکستان میں کاسا 1000منصوبے کا افتتاح کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ جمعہ کے روز قومی اسمبلی سے خطاب کرنا تھا لیکن بعد میں یہ خطاب کو ملتوی کر دیا گیا تھا ۔گزشتہ روز وفاقی وزراء کا اہم اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب سے متعلق پالیسی بیان کے اہم نکات کا مسودہ تیار کر لیا گیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کو متفقہ ٹی او آر بنانے کیلئے مل کر آگے بڑھنے کی دعوت دینگے اور نوازشریف پانامالیکس میں کئی اہم سیاسی رہنماﺅں کے نام اور ا ن پر تحقیقات کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔پیر کو قومی اسمبلی سے خطاب سے پہلے وزیراعظم کو اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی ۔