اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یورپی ملک میں سعودی سفارتخانے کی بلڈنگ پر اچانک ایسے الفاظ نمودار کہ حکام کی ہوائیاں اڑگئیں

برلن(نیوز ڈیسک) جرمن دارلحکومت میں گزشتہ رات سعودی سفارتخانے پر اچانک نمودار ہونے والے الفاظ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ”داعش بینک“ کے الفاظ رات کے وقت سعودی سفارتخانے کی عمارت پر پڑنے والی روشنیوں سے تحریر کئے گئے، اور ان کے ساتھ داعش کا جھنڈا بھی نمایاں نظر آرہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کام انسانی حقوق کارکن اور آرٹسٹ اولیوور بین کووسکی اور ان کی ٹیم کا تھا، جن کا کہنا تھا کہ وہ ”سعودی عرب کے شدت پسند تنظیم کے ساتھ تعلقات اور اس کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ“ کو دنیا کے سامنے نمایاںکرنا چاہتے تھے، جس کے لئے ”گوریلا لائٹ پراجیکٹ“ کے نام سے خصوصی پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔سعودی سفارتخانے کی دیوار پر ایک اور پیغام میں سعودی بلاگر رائف بداوی کو دی گئی سزا کی مذمت کی گئی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر ردعمل کے لئے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیاگیا لیکن رپورٹ کی اشاعت تک کوئی جواب موصول نہ ہوا تھا۔