اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان: عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 100 زخمی

عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ شیرشاہ جنکشن کے قریب مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
ملتان: (مانیٹرنگ ڈیسک) شیرشاہ جنکشن کے قریب عوام ایکسپرس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں عوام ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی بچ اسٹیشن کے قریب مین لائن پر بغیرشیڈول رکی ہوئی تھی۔ زخمی مسافروں کو نشتر اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کا کہنا ہے مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آیا تو اسے خلاف شیڈول روکا گیا اور 15 منٹ بعد پیچھے سے آنے والی عوام ایکسپریس اس سے ٹکرا گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مسافروں کی مدد کیلئے بسیں بھجوا دیں ہیں۔