اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغان حکومت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرے، ملیحہ لودھی

نیو یارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے افغانستان کے الزامات اور بیانات پر غیر معمولی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا لہٰذا افغان حکومت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرے، پاکستان نے کابل حکومت کے الزامات اور مخاصمانہ بیانات پر غیرمعمولی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام صرف جنگ ختم کرکے با ت چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔