اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کی خودمختاری،سالمیت اورقومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی یقین دہانی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی وزیراعظم، وزیرخارجہ، وائس چیئرمین ملٹری کمیشن اور سی جی ایس سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور مشترکہ چینلجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری،سالمیت اورقومی سلامتی کی یقینی دہانی کرائی۔ترجمان پاک فوج لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات سمیت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔ترجمان کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کی خودمختاری، سالمیت ، قومی سلامتی اور ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں جانب سے جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کی کوششوں پر زور دیا گیا جب کہ چین کی قیادت نے پاکستان کو درپیش چینلنجز کو چین کے چیلنجز قرار دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف جاری بلاامتیار آپریشن اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔