اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کو بڑا جھٹکا، امریکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا روایتی حریف بھارت صوبہ بلوچستان میں اپنی سازشی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کاثبوت جاسوس پکڑے جانے کی شکل میں مل چکا ہے اور وہ علیحدگی پسندوں کی مدد کررہے ہیں لیکن امریکہ نے اب کی بار بھارت کو بڑا جھٹکادیدیا اور واضح کیاہے کہ وہ خود مختار بلوچستان کے مطالبے کے حامی نہیں ، پاکستان کے اتحاد اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری پالیسی بیان میں واضح کیاگیاکہ امریکی حکومت پاکستان کی اتحادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتی ہے ،امریکہ نے پاکستان میں موجود تمام فریقین سے مسلسل اپیل کی ہے کہ وہ ایک پرامن اور درست سیاسی عمل کے ذریعے اختلافات کا خاتمہ کریں ۔