اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنیوالے نیب افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران پر حملے کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے متعلقہ افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے الرٹ کے مطابق حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر متعلقہ افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے حساس اداروں کے سیکیورٹی الرٹ سے پاکستان رینجرز، آئی جی سندھ ، نیب ہیڈکوارٹرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب مختلف نوعیت کے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔