اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاملے پر شمالی کوریا سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے جوہری تنازع کے حل کے لیے ملاقات کریں گے۔برطانوی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے اس ملک کے رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا عالمی طور پر تنہا ملک ہے لیکن اس ملاقات سے امریکی پالیسی میں اہم تبدیلی آئے گی۔اپنے گزشتہ انٹرویو میں روس کے صدر کو قابل تعظیم قرار دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادی میر پوتن کی یوکرین میں فوجی کارروائیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔دوسری جانب صدارتی انتخابات میں ان کی ممکنہ حریف ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھونڈا قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی کا مبہم اور غیر حقیقی ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جلسوں اور مباحثوں میں مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی اور اپنے روایتی حریف برطانیہ کی حکومت سے دوری اختیار کرنے کی بات بھی کرچکے ہیں۔