اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خواتین کی کمر میں زیادہ درد کیوں رہتی ہے؟

لندن(ہیلتھ ڈیسک)خواتین کو نازک اندام ایسے ہی نہیں کہاجاتا کیونکہ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عورتوں میں کمر درد مردوں کی نسبت چار سال جلد پید اہوجاتی ہے۔ڈیلی میل نے برطانیہ میں کئے جانے 2000افراد کے سروے کے حوالے سے لکھا ہے کہ خواتین میں کمر کی درد کی اوسط عمر28سال ہے جبکہ مردوں کو یہ درد 32سال یا اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔اخبار کا یہ کہنا ہے کہ خواتین میں اس درد کی بڑی وجہ گھر میں کئے جانے والے کام کاج ہے جبکہ مردوں میں یہ درد سپورٹس یا ورزش کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 36فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ گھر کے کام کاج کے باعث ان کی کمر میں جلد درد شروع ہوگئی۔British Chiropractic Associationکی جانب سے کئے جانے والے سرے میں بتایا گیا ہے کہ خواتین میں اونچی ایڑھی کی جوتی کے باعث بھی کمر میں درد کا رجحان بڑھا ہے۔اس ایسوسی ایشن کی کارکن ریشی لوئٹے کا کہنا ہے کہ خواتین کے بھاری بھرکم ہینڈ بیگ بھی درد کی ایک وجہ ہیں اور ایک ہاتھ میں پکڑنے سے یہ درد بڑھ سکتا ہے جبکہ مردوں میں سپورٹس کی کِٹ پکڑنے اور کھیل کود بھی درد کا باعث ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کمر کے درد سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کمر کے بل جھکنے سے پرہیز کریں اور اگر کوئی چیز اٹھانی ہوتو کمر میں خم ڈالنے کی بجائے نیچے بیٹھ کی چیز کو اٹھایا جائے۔جو لوگ ورزش اور کھیل کود کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ فوری طور پر یہ کام کرنے کی بجائے جسم کو ہلکا پھلکا گرم کریں تاکہ پھٹے رواں رہیں اور ان پر اضافی اور یکدم بوجھ نہ پڑے۔