اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان نے امریکا کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت دے دیئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں متعین پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی صدر کے نمائیندہ خصوصی رچرڈ اولسن کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت دے دیئے۔امریکا میں متعین پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن سے ملاقات کی جس میں رچرڈ اولسن کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے، ثبوتوں اورڈوزیئرمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات شامل ہے۔رچرڈ اولسن سے ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں سے اقوام متحدہ کا وعدہ ہے لہذا بھارت اس سے انکار نہیں کر سکتا۔عالمی برادری اور امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، امریکا عالمی انسانی حقوق اور امدادی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے اور بھارت پر کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بند کرنے پر زور دے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔