اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی امریکی پالیسی پر تحفظات ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی پالیسی پر تحفظات ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے امریکا کے خصوصی ایلچی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی گئی۔اس موقع پررچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں امن کے قیام کےلئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی قدر کرتا ہے اور کچھ مساتل اور مشکلات کے باوجود حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جب کہ امریکی حکومت پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی امریکی پالیسی پر تحفظات ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تمام معاملات بات چیت کے ذریعے ہی طے کئے جائیں۔ ہم امریکا سے اپنے کثیر الجہتی تعلقات میں مزید وسعت چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے نکتہ نظر اور اس کی خود مختاری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے اور اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔