اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 گنا سے زائد اضافے کی سفارشات اسپیکرکو پیش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 گنا سے زائد اضافے سے متعلق سفارشات اسپیکر کو پیش کردی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے قائم مقام چیئرمین بشیر ورک کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو بہت زیادہ تنخواہیں اور مراعات ملتی ہیں جبکہ صورت حال اس سے بالکل برعکس ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کرنے سے پہلے بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان جیسے ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا بھی تقابلی جائزہ لیا ہے۔کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں 22ویں گریڈ کے وفاقی سیکریٹری کے برابر کی جائیں، ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہ کو 36 ہزار 200 سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے، دفتری اخراجات 8 ہزار سے ایک لاکھ روپے، حلقے کے دورے کا الاؤنس 70 ہزار روپے جب کہ سفری الاؤنس بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جائے۔قائمہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی بنیادی ماہانہ تنخواہ 97 ہزار 124 روپے ہے جس بڑھا کر 4 لاکھ روپے کیا جائے اس کے علاوہ دونوں اہم شخصیات کو دیئے جانے والے الاؤنس کو بھی 6ہزار سے 50 ہزار کردیا جائے۔اسپیکر اور چیئرمین کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں جس کے تحت دونوں افراد کی بنیادی تنخواہ 89 ہزار 841 سے بڑھا کر 4لاکھ 50 ہزار کردیا جائے ،اس کے علاوہ الاؤنس کی مد میں دی جانے والی رقم کو بھی 6 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کیا جائے۔