اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دورہ لندن کے مقاصدپر عمل درآمد شروع، شیخ رشید کی طاہر القادری سے ملاقات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنماءشیخ رشید نے لندن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کرکے طاہر القادری کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی پیش کش کی ،ملکی صورتحال اورپی ٹی آئی دھرنے سے متعلق تفصیلی بات چیت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق طاہرالقادری نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے تاحال مثبت جواب نہیں دیا،انہوں نے شیخ رشید کی پیشکش پر غورکے لئے وقت مانگ لیا ہے۔طاہر القادری نے لندن میں موجود جہانگیر ترین سے ملنے کی خواہش بھی ظاہرنہیں کی ۔ یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین طاہر القادری کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنماءجہانگیر ترین اور چودھری سرور بھی لندن موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے دورہ لندن کے حوالے سے یہی پیش گوئی کی جا رہی تھی کہ اس دورہ میں اہم مقصد علامہ طاہر القادری سے ملاقات ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور شیخ رشید کی طرف سے یہی کہا جا رہا تھا کہ کسی کو منانے نہیں جا رہے۔ لیکن آج کی ملاقات نے سارے بھید کھول کر رکھ دیئے ہیں