اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپٹ لوگوں کو اسمبلیوں کی بجائے جیلوں میں ہونا چاہئیے: چودھری سرور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں جانا چاہئیے، کرپشن نے اس ملک کی بنیادوں کو ہلاکررکھ دیا ہے، تاہم حکومت اوراپوزیشن کرپٹ لوگوں کےخلاف نظام مرتب کرے۔فیصل آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپشن کےخلاف اعلان جنگ کرچکی ہے اورکرپٹ لوگوں کے چہرےبے نقاب ہونے چاہئیں تاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب ہوسکے۔چودھری سرور نے مزید کہا کہ آج فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب ہو گا اور شہری جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل چکی ہیں تاہم کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم پانامالیکس پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔