اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مُردہ دلہن 27 ہزار ڈالر میں خریدے والے چینی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے صوبے شین ژی کے دیہی علاقوں میں ایک روایت پائی جاتی ہے جس کے تحت اگر کوئی کنوارہ لڑکا یا لڑکی مر جائے تو موت کے بعد اس کی شادی کر دی جاتی ہے ۔ اس روایت کے تحت صوبے میں کئی نوجوانوں کی مرنے کے بعد شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایسی ہی شادی کی تقریب دیکھنے کو ملی ۔ چینی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان لڑکے کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا تھا۔ اس کے والدین اس کی بعد از مرگ شادی کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے دلہن کی تلاش میں تھے ۔ گزشتہ دنوں اسی علاقے میں ایک کنواری لڑکی انتقال کر گئی تھی اور اس لڑکے کے والدین نے اس کی میت 27 ہزار ڈالر یعنی تقریباً اٹھائیس لاکھ اٹھائیس ہزار روپے میں خرید لی اور پھر اس کی اپنے آنجہانی بیٹے سے شادی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں اگر کوئی کنواری لڑکی مر جائے تو اس کی مناسب انداز میں تدفین کی اجازت نہیں دی جاتی جب تک کہ اس کی کسی مردہ نوجوان سے شادی نہ کر دی جائے ۔ یہی صورتحال کنوارے مر جانے والے نوجوانوں کے متعلق ہے ۔ انہیں دفن تو کر دیا جاتا ہے مگر ان کے والدین کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے کوئی دلہن تلاش کریں۔ انہیں جیسے ہی کسی کنواری لڑکی کے مرنے کی اطلاع ملتی ہے وہ وہاں پہنچ جاتے ہیں اور اسے اپنی بہو بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیتے ہیں اور اس کے لیے اچھی خاصی رقم بھی خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں ۔