اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی

بھمبر (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تاہم ابھی بھی بھارت سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ یاد رہے بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی حانیہ سمیت 2شہری شہید اور 7زخمی ہوئے تھے ۔