اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مزید 2 شہری زخمی

مظفر آباد(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور بھی سنی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا اور دشمن کی گنوں کو خاموش کردایا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری جب کہ گزشتہ روز بھی ایل اوسی پربھارتی جارحیت سے خاتون شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔