اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک بلاک جام رہنے لگی

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد شہر کے پارک روڈ پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک بلاک جام رہنے لگی۔ جس سے شہریوںکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پارک روڈ پر واقع اکثر تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ اپنے اداروں میں پارکنگ کا انتظام نہ ہونے کیوجہ سے موٹر سائیکلیں اور سائیکلیں سڑ ک پرلاکر کھڑی کردیتے ہیں ۔جس سے مذکورہ روڈ پر اکثر ٹریفک جام رہنے لگی ہے۔جبکہ یہاں سے گذرنے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی حکومت اور ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک روڈ پر روز بروز پارکنگ کے بڑھتے رجحان کے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیکر سڑک کو صاف کروایا جائے تاکہ یہاں پر ٹریفک جام رہنے کا سلسلہ ختم ہوسکے۔