اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شربت گلہ کوفوری طور پرملک بدرنہ کیا جائے،خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کو خط

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے والی افغان خاتون ’مونا لیزا‘ شربت گلہ کو فوری طور پر ملک بدر نہ کرنے کے لئے وفاق کو خط لکھا ہے۔کے پی کے حکومت کی جانب سے وفاق کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو فوری طور پر ملک بدرنہ کیا جائے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ انسانی ہمدردی اورافغان عوام کے ساتھ خیرسگالی کے طورپر کیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے شربت گلہ کو علاج و معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شربت گلہ کو فوری طور پر ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پرصوبائی محکمہ داخلہ نے افغان خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات پرعمل درآمد روک دیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پرافغان خاتون شربت گلہ کو 15 دن قید اورایک لاکھ 10 ہزارروپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملک بدرکرنے کا حکم دے رکھا ہے۔