اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نامعلوم ملزمان کا پولیس موبائل پر حملہ ، 2 ساتھیوں کو چھڑا لیا، 2 رائفلز بھی چھین کر لے گئے

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر حملہ کرکے اپنے زیر حراست 2 ساتھیوں کو چھڑا لیا جبکہ 2 پولیس رائفلز بھی چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کی پولیس 2 ملزمان اکرم اور مصنف کو چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کیلئے لے جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ ملزمان اپنے دونوں زیر حراست ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے جبکہ جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے 2 رائفلیں بھی چھین کر لے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔