اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ریحام اورعمران کا نکاح 2015 نہیں 2014 میں ہوا تھا، مفتی سعید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور ریحام خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کا نکاح 7 محرم، 31 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان اور ریحام کا نکاح 6 یا 7 محرم کو ہوا تھا، اس حساب سے خود دیکھ لیں کہ عیسوی تاریخ کیا بنتی ہے۔ اس سے قبل مفتی سعید نے 8 جنوری 2015 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح ابھی ابھی ہوا ہے، گواہوں میں ذاکر، ریحام کے عزیزسیف اور کچھ اور لوگ بھی تھے، حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر ہوا۔ قبل ازیں ریحام خان نے انکشاف کر دیا تھا کہ ان کی شادی 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی تھی، جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی سالگرہ پر تحفہ مانگا تو عمران خان نے طلاق دے دی۔ علاوہ ازیں عمران خان کے ساتھ شادی سے متعلق ریحام خان کے انکشافات پر نعیم الحق نے عمران خان کی صفائی میں کچھ بھی کہنے سے معذرت کرلی ہے، ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان کے ذاتی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، ریحام خان اور نکاح خواں مفتی سعید دونوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ نکاح 31 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا۔