اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مولانافضل الرحمان اور سابق صدر پرانے دوست، ملاقات ہو سکتی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں، دونوں کی ملاقات ہو سکتی ہے البتہ پارٹی سے اس معاملے پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات سے متعلق پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں اس لئے دونوں میں ملاقات ہو سکتی ہے جس دوران پانامہ لیکس پر بات چیت ضرور ہو گی۔ سابق صدر پارٹی چیئرمین کے موقف سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمینٹ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت مل گئے تو یہ بدقسمتی ہو گی۔امریکی ڈرون حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون حملہ ملکی سلامتی کے خلاف ہے اور یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب تین ملکوں کے سربراہان مل رہے تھے۔ اختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے اور کب جاری ہوا؟ یہ دونوں معاملات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس کی وضاحت کریں۔