اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، سرحدی علاقوں کے سکول بند کر دیے گئے

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا ، کوٹلی آزاد کشمیر کے کھوئی رٹہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری بھی کی جا رہی ہے ۔ صورت حال کے پیش نظر کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں کے تمام سکول بند کر دیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ٹائیں ، چتر اور گاہی کے علاقوں میں گولہ باری جاری ہے ، بنڈلی سکول کے قریب مارٹر گولہ گرنے سے سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم بچے محفوظ رہے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔ LOC 1 بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کوٹلی کے سرحدی علاقوں میں تمام سکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے گئے ہیں ۔صبح 8بجے سے سول آبادی پر شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔