اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حریت رہنما یاسین ملک کو پھر حراست میں لے لیا گیا ، میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند

سری نگر(ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو چند رو ز کی رہائی کے بعد پھر سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق کر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔حریت رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے باعث 17نومبر تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کر رکھی ہے جبکہ آزاد مار چ کے اعلان کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری آج رہنماؤں کی اپیل پر یوم استقلال منا رہے ہیں ۔ اس دوران ریلیاں بھی نکالی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد حریت رہنما کشمیریوں سے خطاب بھی کریں گے ۔