اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغان طالبان نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکی ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر تے ہوئے ہیبت اللہ اخوانزادہ کو طالبان کا نیا امیر مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے بھی ملااختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ طالبان کی جانب سے ہیبت اللہ خان اخوانزادہ کو نیا سربراہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔ہیبت اللہ اخوانزادہ ملا منصور کے ڈپٹی تھے تھے ۔افغان طالبان کی شوریٰ نے طویل سوچ و بچار کے بعد ان کا نام منتخب کیا ہے۔قبل ازیں سراج الدین حقانی کے بیٹے کے علاوہ سابق امیر طالبان ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کا نام بھی زیر غور آیا لیکن شوریٰ نے ہیبت اللہ خان کے نام کی توثیق کی۔ذرائع کے مطابق سراج الدین کے بیٹے اور ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب کو ڈپٹی سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ملا یعقوب کو شاید آئندہ کچھ برسوں تک باقاعدہ امارت کیلئے تیار کیا جائے اور تب تک ہیبت اللہ امیر رہیں ۔ ابتدائی طو ر پر تو شوریٰ ہیبت اللہ کے نام پر متفق نظر آ رہی ہے لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ شاید ہیبت اللہ اپنی حمایت برقرار نہ رکھ سکیں۔