اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’آپ کے پاس یہ واحد راستہ ہے ‘چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے صدر زی جن پنگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے صرف تعاون ہی واحد راستہ ہے ۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق چینی صدر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے واضح پیغام دیا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری کے لیے تعاون واحد راستہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں اقتصادی اور معاشی ترقی کے لیے تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اپنی صدارتی مہم کے دوران چین کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ صدر بننے کے بعد چین سے تجارت کے معاملے پر سخت ایکشن لوں گا ۔