اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا بھر پورجواب ،تین بھارتی چوکیاں تباہ اور کئی فوجی مار دئیے

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور کارروائی کر تے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو تباہ کر دیا اور کئی بھارتی فوجی مار دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7پاکستانی فوجی شہید ہوئے جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کہ تباہ کردیا جبکہ 15سے 20بھارتی فوجی بھی مار دئیے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا جس سے دوسری جانب بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ رواں سال اڑی حملے کے بعد سے اب تک لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 178خلاف ورزیوں میں 19سویلین شہید اور 180زخمی ہو چکے ہیں ۔