اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب

مظفر آباد(ویب ڈیسک)بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔