اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت نے کنٹرول لائن پرغیراعلانیہ جنگ شروع کردی پاکستان نے بھی صفیں مرتب کردیں

مظفرآباد(ویب ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلاء بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کردی ،اتوار بھی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پاک افواج کے دندان شکن جواب نے بھارتی سکیورٹی فورسز کو دن میں تارے دکھا دیئے ،پاک افواج کے جوانوں نے دشمن کو بھاری مالی و جانی نقصان پہنچایا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اتوا رکو بھی بھارتی سکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس میں دشمن کی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بھاری آرٹلری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب بھارت سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جو کہ غیر اعلانیہ جنگ کے مترادف ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاں سنگالا میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے ان کے 13فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دشمن کے کم ازکم 40سے زائد فوجی واصل جنہم ہو چکے ہیں اور وہ ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتا ر ہا۔