اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وادی نیلم میں مسافربس پرراکٹ حملے میں 10 افراد شہید، آئی ایس پی آر

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار جنگی جنون میں اس قدراندھی ہوگئی ہے کہ اب اس نے مقامی آبادی کے علاوہ مسافربسوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ وادی نیلم میں پیش آیا ہے جہاں بھارتی فوج نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا جس میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرزمیں رہائش پزیر شہری آبادی پر مسلسل گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کیرل سیکٹر میں ایک مکان پرگولہ لگنے سے ایک شخص کے شہید جب کہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے داغے کے 3 مارٹرگولے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تتہ پانی کے قریب گرنے سے نازیہ دختر طفیل شاہ زخمی ہوگئیں۔ وادی نیلم کے علاقے لوات میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مسافرکوچ پرراکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑجواب دے رہی ہے، دونوں اطراف سے فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بٹل، کریلہ، شاہ کوٹ ، باگسر، تتہ پانی سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں بھارتی فوج نے مارٹرگولوں سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑجواب دے رہی ہے تاہم پاک فوج نے اب تک کسی بھی شہری کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔