اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹ کا اضافہ ہونے سے قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹس اضافے ہوا ہے جس کے بعد خام تیل 49.86 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جو کہ رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔ علاوہ ازیں برنٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 38 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برٹ کروڈ آئل کی قیمت 50 اعشاریہ 12 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال خام تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر پر آئی تھیں۔ رواں سال خام تیل کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ تیل کی رسد میں خلل ہے ۔