اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر داخلہ نے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی تصدیق کا حکم دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نادرا کوملک بھر میں شناختی کارڈز کی تصدیق کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے نادرا حکام کو قومی شناختی کارڈز کے ریکارڈ کی تصدیق کر نے کا حکم دیدیا ہے ۔ تصدیق کے بعد جعلی شناختی کارڈز کا ریکارڈ ختم کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد نادرا حکام نے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی تصدیق کا مرحلہ وار روڈ میپ تیار کر لیا ہے ۔ پہلے مرحلے کے دوران بلوچستان کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کی جائے گی جبکہ دوسے مرحلے میں کراچی سمیت سندھ کے رہائشیوں کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا چیک کیا جائے گا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تیسر ے مرحلے میں فاٹا اور بلوچستان جبکہ چوتھے مرحلے کے دوران خیبر پختونخوا کے شہریوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور آخری مرحلے میں پنجاب کا نمبر آئے گا تاہم نادرا کی جانب سے تیار روڈ میپ کی حتمی منظوری وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان دیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل کیلئے انٹیلی جنس اداروں کی مدد بھی لی جائے گی اور زیادہ مشکوک شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل سب سے پہلے کیا جائے گا ۔ روڈ میپ کے مطابق اب تک جن علاقوں میں زیادہ مشکوک شناختی کارڈ سامنے آئے ہیں وہاں تصدیق کاعمل پہلے مکمل کیا جائے گا ۔سابق وزیر داخلہ معین الدین حیدرنے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان ، ایرانی اور بنگالی افراد نے زیادہ تر جعلی شناختی کاردز بنوائے ہیں۔