اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں لاکھوں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جدہ (ویب ڈیسک)جنباءبندرگاہ پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے لاکھوں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر علی العطوی کے حوالے سے کہا ہے کہ قریبی ملک سے آنے والی لانچ میںا نتہائی مہارت سے لاکھوں کی تعداد میں نشہ آور گولیاںچھپائی گئی تھیں۔ سمگلروں نے کنٹینر کی چھت میں نشہ آور گولیاں رکھ کر انہیں پلاسٹر کے ذریعے چھپادیا تھا تاکہ دیکھنے میں کنٹینر کی چھت ہی نظر آئے۔ کسٹم ڈائریکٹر العطوی نے مزید بتایا کہ کسٹم اہلکاروں کی مہارت اور فرض شناسی کی وجہ سے منشیات کی ایک بڑی کھیپ سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نشہ آور گولیوں کی تعداد 41 لاکھ سے زائد تھی، سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔