اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضیاءشاہد سی پی این ای کے صدر منتخب کرلئے گئے

کراچی(پریس ریلیز)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات میں ضیاءشاہد صدر ، شاہین قریشی سینئر نائب صدر جبکہ اعجاز الحق سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں، سی پی این ای سیکریٹیریٹ،کراچی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رحمت علی رازی نائب صدر پنجاب، عامر محمود نائب صدر سندھ، انور ساجدی نائب صدر بلوچستان، ہارون شاہ نائب صدر خیبر پختونخواہ، مہتاب خان نائب صدر راولپنڈی واسلام آباد اور غلام نبی چانڈیوسیکریٹری فنانس، طاہر فاروق انفارمیشن سیکریٹری شامل ہیں۔ یہ انتخابات سی پی این ای کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر منعقد ہوئے ، جبکہ ان انتخابات سے قبل 44 اراکین پر مشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ، ان ارکان میں ضیاءشاہد (روزنامہ خبریں)، شاہین قریشی( روزنامہ جنگ)، اعجاز الحق (روزنامہ ایکسپریس)، رحمت علی رازی (روزنامہ طاقت )، عامر محمود (ماہنامہ کرن)، انور ساجدی (روزنامہ انتخاب)، ہارون شاہ (روزنامہ وحدت)، مہتاب خان (روزنامہ اوصاف)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، مجیب الرحمان شامی (روزنامہ پاکستان)،عارف نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے)، جمیل اطہر قاضی(روزنامہ تجارت)، وامق زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، رمیزہ مجید نظامی(روزنامہ نوائے وقت)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز )، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، امتیا زعالم (ساو ¿ تھ ایشین جرنل)،خوشنود علی خان (روزنامہ صحافت) ، مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)، صدیق بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس)، قاضی اسد عابد(روزنامہ عبرت )، وسیم احمد (روزنامہ عوام)، جاوید مہر شمسی(روزنامہ کلیم )،ممتاز اے طاہر (روزنامہ آفتاب)، ہمایوں طارق (ڈیلی بزنس رپورٹ )، سید محمد منیر جیلانی(روزنامہ پیغام )، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی(ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)، نصیر ہاشمی(ہفت روزہ تکبیر )، اکرام مجید سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل)،عبدالخالق مارشل(آن لائن نیو زایجنسی) سید ممتاز شاہ(روزنامہ مشرق لاہور)، حامد حسین عابدی (روزنامہ امن کراچی)،مقصود یوسفی ( روزنامہ نئی بات کراچی)، فیصل زاہد ملک(رورنامہ پاکستان آبزرور) ، عبدالرحمان منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ )، احمد بلوچ (ماہنامہ وژنری)، خلیل الرحمان (روزنامہ اسلام )، نوید چوہدری (روزنامہ سٹی 42)، ممتاز صادق (روزنامہ آزادی سوات) ، تنویر شوکت (روزنامہ غریب ) ، کاظم خان(روزنامہ ڈیلی ٹائمز ) اور بشیر احمد (روزنامہ نجات )شامل ہیں۔جبکہ خواتین کی خصوصی نشست پر زاہدہ عباسی (روزنامہ نﺅ سج ) کو منتخب کیا گیا۔