اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین نے ایک ساتھ 10ایٹمی میزائل چلادیئے، دنیا بھرمیں ہلچل مچ گئی

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے ایک ساتھ 10ایٹمی میزائل چلادیئے،دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی،چین نے ایک ساتھ 10 ایٹمی میزائلوں کے تجربے کر کے نیاعالمی ریکارڈقائم کرڈالا،درمیانی رینج کے یہ ڈی ایف 21 سی بیلسٹک میزائل 1000 میل تک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے اور ازخود سمت کا تعین کرنے والے ایٹمی ہتھیار چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ان تجربات کی خبر سنٹرل چائنہ ٹی وی پر نشر کی گئی۔ یہ میزائل ایشیاء اور بحرالکاہل میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو کسی بھی وقت نیست و نابود کر سکتے ہیں۔چین کے میزائل تجربات کے بعد دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی، امریکہ اور یورپی ممالک نے تجربات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔