اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی ڈالراور یوروکے بُرے دن شروع،ترکی تین بڑے ممالک کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالر اور یوروکے بُرے دن شروع،ترکی تین بڑے ممالک کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز اعلان،ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ وہ ایران، چین اور روس کے ساتھ باہمی تجارت مقامی کرنسیوں میں کرنا چاہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ اس مقصد کی خاطر انقرہ حکومت نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس پیش رفت کا مقصد ترک کرنسی لیرا کو درپیش مشکلات سے نمٹنا بتایا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کے روز قیصری نامی شہر میں اپنے ایک عوامی خطاب میں یہ بھی کہا کہ عوام بھی لیرا کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔