اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان نے سرحدی مسئلے کے حل ، 34ملکی اتحادمیں اہم کردار اداکیا:سعودی عرب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی وزیرمملکت شیخ سلیمان بن عبداللہ نے کہاہے کہ پاکستان نے 34ملکی اتحاداور سعودی عرب کے سرحدی مسئلے کے حل میں اہم کردار اداکیا ہے ، سعودی عرب اورپاکستان نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا۔پاکستان کے دورے پرآئے شیخ سلیمان کاکہناتھاکہ دورے کا مقصد تعلیمی اصلاحات اورروابط کومضبوط کرناہے ،مسلم ممالک کے تعلقات کی بہتری کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔اُنہوں نے بتایاکہ مسلم ممالک کومضبوط بنانے کےلئے34ملکی اتحادبنایا،مسلم ممالک کے اتحادسے دہشت گردی کے خاتمے میں مددملے گی۔اس موقع پر سعودی سفیرعبداللہ مرزوق الزہرانی کا کہناتھاکہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت بہترہے ۔