اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سانحہ بلدیہ، مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا سے ایف آئی اے ٹیم کی ملاقات، ملزم کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد حوالے کیا جائیگا

بنکاک (ویب ڈیسک) سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی حوالگی کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم کی انٹرپول حکام سے اور عبدالرحمان بھولا سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا کی حوالگی کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم نے انٹرپول حکام سے تھائی لینڈ میں ایک بار پھر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بدر بلوچ اور انسپکٹر رحمت ڈومکی شامل ہیں جن کی عبدالرحمان بھولا سے بھی ملاقات کروائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو میڈیکل ٹیسٹ ہونے کے بعد ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔