اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں ،5 افراد جاں بحق ،3 زخمی

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آج کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے ، ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں ۔ حادثات کی زد میں آکر خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔