اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قبرستان کی جگہ پر مسجد کی دیوار تعمیر کرنے والا امام مسجد گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود تالاب روڈ پر قبرستان پر قبضہ کرنے کی غرض سے دیوار کی تعمیر کرنے پر مقامی مسجد کے امام کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ تالاب روڈ پر واقع تالاب مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کے لئے وقف اراضی پر مسجد کیلئے توسیع کرنے پر قبرستان ورثاء اورمسجد انتظامیہ کے مابین تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پشاورنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متنازعہ مقام کا دورہ کیا ا وردونوں فریقین کے ساتھ مذاکرات کے بند مسئلہ کے حل تک مسجد اورقبرستان میں کسی قسم کی تعمیر پر پابندی کے احکامات جاری کردیے مگر اس کے باوجود گزشتہ روز مقامی مدرسہ سے تعلق رکھنے والے مولانا محمد صادق ولد ظاہر شاہ سکنہ مہمند ا یجنسی نے وہاں پر غیر قانونی طور پر دیوار کی تعمیر شروع کرادی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گلبرگ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قبرستان کے احاطہ میں غیر قانونی دیوار تعمیر کرنے والے ملزم مولانا محمد صادق کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کردیا جبکہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔