اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,509FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیموں کے چند حیران کن فوائد

کراچی (ہیلتھ ڈیسک) وٹامن سی سے بھرپور لیموں کے متعدد فوائد اپنی جگہ ہیں لیکن اگر اس کی کچھ مقدارپانی میں ڈال کرپی جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

بلڈ پریشرBlood-Presure
لیموں میں پوٹیشئیم کی مقدارکے باعث ہائی بلڈ پریشرکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ پانی میں لیموں ڈال کرپینے سے متلی اورچکر سے بھی فوری طور پر چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

بہترین جلدSkin
کاسمیٹکس کی چیزیں تو ایک جانب خواتین کی جلد کوخوشگوار بنا ہی دہتی ہے لیکن قدرتی طورپراگر جلد کو صحت بخش رکھنے کے لیے لیموں کا استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔

ہاضمے کے لیے مفیدDiges
نیم گرم پانی میں لیموں کے رس کی تھوڑی سی مقدارشامل کرکے پینے سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔ لیموں کا رس جسم سے ٹاکسن ختم کرکے عمل انہضام میں بھی بہتری لاتا ہے۔

ڈپریشن سے چھٹکاراDepression
حیرت انگیز طورپر لیموں آپ کوکسی بھی قسم کے ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں خاصی مدد دیتا ہے جب کہ آپ کے خراب موڈ کو بھی ٹھیک کردیتا ہے، لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

موٹاپے میں کمیFat
ماہرین کے مطابق لیموں کی کچھ مقدارکواپنے کھانے میں شامل کرنے سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جب کہ نہارمنہ لیموں کی کچھ مقدارگرم پانی، شہد اور دارچینی کے ساتھ لینے سے وزن میں کمی کا خاصا فرق آتا ہے۔