اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

بشکیک (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے سے عملے کے ارکان سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے مال بردار بوئنگ طیارے نے ہانگ کانگ سے براستہ استنبول مناس جانے کے لئے اڑان بھری تھی کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 25 کلو میٹر شمال میں رہائش آبادی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں جہاز کے عملے سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر خراب موسم بتایا جا رہا ہے لیکن واقعہ کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔