اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کینیڈا کی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد دراصل کون تھے؟انتہائی حیران کن تفصیلات منظر عام آگئیں

اوٹاوا(مانیترنگ ڈیسک)اتوار کے روز عشاء کی نماز کے دوران مسلح افراد نے کیوبک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 نمازی شہید جبکہ 8 نمازی زخمی ہوگئے تھے،پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کیوبک شہر میں مسجد ہونے والے حملے کو مسلمانوں کے خلاف دہشت گرد حملہ قرار دے دیا تھا۔ حملہ آور کون تھا اور اس نے کیوں حملہ کیا اس کی حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں ،ڈیلی میل کے مطابق حراست میں لیے گئے دو نوں افراد کے نام الیگزینڈر بیسونٹ اور محمد الخدر ہیں،ان میں سے ایک ملزم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اس نے یہ معلومات فراہم نہیں کی ہے کہ اس نے حملہ کیوں کیا ہے؟ ملزم محمد الخدرجو مسلمان ہے کو پولیس نے جائے وقوعہ سے حراست میں لیا تھا اور دوسرے ملزم کو اپنی گاڑی پر بھاگتے ہوئے قابو کیا گیا تھا،اس کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 911پر ملی تو پولیس نے20منٹ بعد قریب سے پکڑ لیا تھا اس سے دو رائفلز اے کے47اور کار برآمد ہوئی ہے۔ متعلقہ حکام نے پہلے تو ملزموں کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن اب ان کے نام ظاہر کردیے ہیں،دونوں ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔